دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی قیمت پر تنازع

298

پشاور میں بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کے گھر اور کپور خاندان کی رہائش گاہ کو میوزیم میں تبدیل کرنے کی خبر سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن اس اقدام میں ابھی کچھ رکاوٹیں ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاحکومت پاکستان اور گھروں کے موجودہ مالکان کو چاہیے کہ وہ مل کر باہمی اتفاق سے قیمتوں کا تعین کریں تاکہ میوزیم قائم کرنے کا منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

یاد رہے مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ دلیپ کمار کے اس گھر کے موجودہ مالک نے اسے حکومت کو 80 لاکھ روپے میں فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فیصل فاروقی نے کہا اگر جنوبی ایشیا کے لیجنڈ فنکاروں دلیپ کمار اور کپور خاندان سمیت دیگر بلند پایہ فنکاروں کے آبائی گھروں کو محفوظ بنایا جائے گا تو اس سے پشاور کی نہ صرف اہمیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اس سے پشاور اور پاکستان کی سیاحت کی صنعت کو بھی مزید استحکام ملے گا۔

انہوں نے کہا پشاور دلیپ کمار کے دل میں بستا ہے ،اگر حکومت پاکستان کی جانب سے میوزیم قائم کرنے کے منصوبے پر عملی کام شروع ہوا تو ان لیجنڈ فنکاروں کے دنیا میں بسنے والے لاکھوں فین کسی نہ کسی صورت میں اپنا تعاون بھی پیش کر سکتے ہیں۔