ممتاز شاعر و ادیب صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم کی برسی

245

اردو ادب کی ممتاز اور ہمہ جہت شخصیت صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم 7 فروری 1978ء کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے تھے۔  ان کا یومِ وفات منایاگیا۔ وہ اردو، فارسی اور پنجابی زبانوں شاعر، ادیب اور نقّاد کی حیثیت سے نام وَر ہوئے۔

صوفی غلام مصطفیٰ تبسّم 4 اگست 1899ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ امرتسر اور لاہور سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد انھوں نے تدریس کا پیشہ اپنایا اور لاہور کے تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر، لیل و نہار کے مدیر اور کئی دیگر اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوئے۔