جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بورنیو میں مٹی کا تودہ گرنے سے چڑیا گھر کے پنجرے کھل گئے جس میں سے دو شیرنیاں عملے کے رکن کو ہلاک کرکے فرار ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے میں مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا بڑا تودہ چڑیا گھر پر گر گیا جس کے نتیجے میں کئی جانور دب کر ہلاک ہوگئے اور دو شیرنیاں فرار ہوگئیں۔
محکمہ وائلڈ لائف تعاقب کرکے شیرنیوں کے قریب پہنچنے میں کامیاب ہو گئے، اہلکاروں نے بندوق کے ذریعے شیرنیوں کو نیند کی دوا دی، ایک شیرنی تو فوری طور پر بے ہوش ہوگئی تاہم دوسری شیرنی پر دوا کا اثر نہ ہوا۔
ادھر جس پنجرے سے نکل کر دونوں شیرنیاں بھاگی تھیں وہاں قریب ہی چڑیا گھر کے ایک اہلکار کی لاش پڑی ہوئی تھی اور اس کے جسم پر جا بجا شیرنی کے دانتوں کے نشان تھے۔