ریاض: سعودی ریلوے کمپنی ’سار’ نے وضاحت کی ہے کہ وہ شہری جو ریل میں سفر کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس ‘توکلنا’ نامی ایپ کا ہونا لازمی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ریلوے مسافروں کو ٹرین میں بیٹھنے سے قبل توکلنا دکھانا ہوگا، اس ایپ کے بغیر کسی مسافر کو ٹرین میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ریلوے کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ ریل میں سفر کے دوران بھی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب کے سرکاری و نجی اداروں نے توکلنا ایپ دکھائے بغیر بازاروں اور پبلک مقامات میں داخلے پر بھی پابندی لگادی ہے جس کے باعث بہت سے لوگ توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔