ابوظبی / لاہور: ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے ٹی 10 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
کرس گیل نے ابوظبی ٹی 10 لیگ میں ٹیم ابوظبی کی جانب سے مراٹھا عریبیئنز کیخلاف صرف 22 بالز پر 84 رنز اسکور کیے، گیل نے اس میں سے 78 رنز باؤنڈریز کے ذریعے بنائے، اس دوران9 چھکے اور 6 چوکے جڑے، انھوں نے ففٹی صرف 12 بالز پر مکمل کر کے محمد شہزاد کا ریکارڈ برابر کیا جو2018 کے ایڈیشن میں بنا تھا۔