عالمی شہرت یافتہ پاپ سٹار ریحانہ نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کیا جس پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے اور گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کسانوں کے حق میں ٹویٹ کرنے کی وجہ سے ریحانہ بھارتی اور پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔ بھارتی ٹوئٹر صارفین نے گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹویٹ کرنے کیلئے پاکستان سے پیسے لیے ہیں ۔
کچھ بھارتیوں نے تو ریحانہ کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کر دی ہیں۔