ماں کے علاج کیلئے پیسے مانگنے پر ‘دوست نے جنسی ہراساں’ کیا، راکھی ساونت

282

بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 14 کا حصہ بننے والی اداکارہ راکھی ساونت آئے روز اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور بگ باس کی حالیہ قسط میں راکھی ساونت نے اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اور جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک دوست نے ان کی والدہ کے علاج کے لیے رقم دینے کے بہانے گاڑی میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔

بگ باس میں راہول ویدیا کے ساتھ گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا کیریئر شروع کیا تھا تو ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں بہت چھوٹی تھی، مجھے پتا چلا میں ہسپتال گئی تو انہوں نے کہا کہ بہت رقم لگے گی’۔