افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور چین میں ‘قربت’ ہے، امریکی رپورٹ

305

واشنگٹن: امریکی کانگریس کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان افغانستان میں اپنے مفادات کے تحفظ کے بارے میں ایک مفاہمت طے پایا ہے اور اسلام آباد اس حکمت عملی میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ‘چین-پاکستان تعلقات کی بڑھتی ہوئی قربت کا مطلب یہ ہے کہ بیجنگ کی افغانستان کی پالیسی کا زیادہ تر حصہ اسلام آباد سے قریب تر ہے اور اسلام آباد اس کی قیادت کر رہا ہے’۔

بدھ کے روز کانگریس کو بھیجی گئی اس رپورٹ میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا گیا ہے اور جو بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ اور تباہی کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ مل کر کام کرے۔