بھارت میں کسانوں کی مددگار ‘ٹول کٹ’ کے مصنفین کے خلاف مقدمہ درج

261

دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر نے کہا ہے کہ ‘کسانوں کی مددگار ٹول کٹ’ کے مصنفین کے خلاف دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر اس ٹول کٹ کو سوئیڈن کی ماحولیاتی تحفظ کے سماجی رہنما گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد لوگوں نے اس ٹول کٹ کو شیئر کیا ہے۔

اس سے قبل متعدد بھارتی خبر رساں اداروں نے رپورٹ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے سوئیڈن کی سماجی رہنما کی ٹوئٹ پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کسانوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے سات ساتھ اس ٹول کٹ کو شیئر کیا۔