کینیڈا میں نسل پرستی کیخلاف ریلی میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی بھی شرکت

344

کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کینیڈین  وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نسل پرستی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 3 بارگُھٹنے ٹیک کر شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا۔

نسل پرستی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جس میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہن رکھی تھی۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ریلی سے خطاب نہیں کیا، مظاہرے کے بعد جب شرکاء جب امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھے تو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو واپس چلے گئے۔

خیال رہے کہ یہ مظاہرے ایسے موقع پر کیے گئے جب مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مشرقی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں خاتون کی موت کےخلاف مظاہرہ بھی کیا گیا تاہم اس مظاہرے میں جسٹن ٹروڈو نے شرکت نہیں کی۔