صدرٹرمپ کا جرمنی سے امریکی فوجی واپس بلانے کاحکم

290

صدرڈونلڈٹرمپ نے جرمنی سے امریکی فوجی واپس بلانے کاحکم دیاہے۔
امریکہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے ایک بیان میں کہاکہ اس فیصلے سے یورپ سے متعلق امریکی وعدوں کے بارے میں خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔
فوجی انخلاء کے اس فیصلے کے نتیجے میں جرمنی میںموجودامریکی فوجیوںکی تعدادچونتیس ہزار پانچ سوکم ہوکرپچیس ہزاررہ جائے گی۔
عہدیدارنے کہاکہ یہ اقدام چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک Mieleyکی جانب سے کئی مہینوں پرمحیط غوروخوض کانتیجہ ہے اوراس کاڈونلڈٹرمپ اورجرمن چانسلر اینجلامرکل کے درمیان کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں جنہوں نے رواں ماہ گروپ سات کے اجلاس کی میزبانی کے ڈونلڈٹرمپ کے منصوبے کوناکام بنادیاتھا۔