بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر فواد چودھری نے گلوکارہ ریحانہ کی تعریف کر ڈالی

336

وفاقی وزیر سائنس و ٹکینالوجی فواد چودھری نے بھارت میں ہونے والے مظاہروں میں کسانوں کی حمایت میں بولنے پر ہالی ووڈ گلوکارہ ریحانہ کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کسانوں کے حکومت مخالف احتجاج نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے، یہاں تک کہ ہالی ووڈ پاپ سٹار ریحانہ نے بھی بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں آواز بلند کردی ہے۔

 

گلوکارہ ریحانہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکراتے ہوئے لکھا تھا کہ کیوں ہم اس کے بارے میں بات نہیں کررہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔