بگ باس 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اوم انتقال کر گئے

322

بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو ‘بگ باس’ کے سیزن 10 کے متنازع کنٹسٹنٹ سوامی اوم فالج کے باعث انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سوامی اوم کو گزشتہ دنوں فالج کا دورہ پڑا تھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی  اور وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

سوامی اوم کے دوست مکیش جین کے بیٹے ارجن جین کے مطابق سوامی اوم کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود بھی بیمار تھے اور کمزوری کی وجہ سے انہیں چلنے پھر میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔

بعدازاں انہیں فالج کا دورہ پڑا اور 15 دن کے اندر اندر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ انتقال کر گئے۔