تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے قریبی اتحادی اور وزیر برائے سٹیلمنٹ افیئرز تسائی نے کہا ہے کہ امریکا کبھی بھی ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ نہیں کرے گا یہ کام اسرائیل کو اکیلے کرنا ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیکود کے رکن اور نیتن یاہو حکومت کے اتحادی وزیر تسائی نے خبردار کیا ہے کہ یا تو ایران کے جوہری پروگرام پر حملہ کیا جائے یا پھر ایٹمی صلاحیت کے حامل ایران کے ساتھ معاہدہ کرے اور مجھے امید ہے کہ حکومت ان دو آپشنز میں سے کسی ایک کے انتخاب میں مخمصے کا شکار نہیں ہوگی۔
دوسری جانب لیکود سے تعلق رکھنے والے ایک اور وزیر برائے توانائی یووال اسٹینز نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیا کہ ایران جوہری بم کی تیاری میں ہفتوں کی دوری پر نہیں بلکہ اب بھی ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول میں 1 سے 2 سال لگ سکتے ہیں اور اگر ایران سب مراحل طے بھی کرلے تب بھی 6 ماہ لگیں گے۔