آئی اے ا ی اے کاایران کی طرف سےغیر اعلانیہ جوہری موادکی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پراظہارتشویش

276

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے نے ایران کی طرف سے اپنے غیر اعلانیہ جوہری مواد کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران دوہزارپندرہ کے معاہدے کی حد کے مقابلے میں تقریباً آٹھ گنا زیادہ مقدارمیں افزدوہ یورینیم جمع کرچکا ہے اور اس نے کئی ماہ سے اپنے ان جوہری مقامات کامعائنہ روک رکھا ہے جہاں ممکنہ طورپر یہ جوہری سرگرمی جاری ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ادارے کو ان دو مقامات کے بارے میں معلومات درکار ہیں جہاں ممکنہ طورپر جوہری مواد استعمال کیاجارہاہے یاجمع کیاگیا اور ان میں سے ایک مقام کو دوہزارتین میں خام یورینیم کوخالص بنانے اوراس میں مہلک دھات فلورین شامل کرنے کیلئے ممکنہ طور پر استعمال کیاگیا۔