سڈنی : کرکٹ میچ کے دوران بلے باز کی زوردار شاٹ کو ایک ہاتھ سے پکڑنے والا تماشائی نوجوان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی بگ بیش لیگ ٹین کے ایک میچ میں تماشائی کی جانب سے ایک ہاتھ سے پکڑے جانے والے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو کو بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر” اولڈ میٹ کا کیچ! “کے عنوان سے پوسٹ کیا گیا ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر کمنٹیٹر مارک ہاورڈ نے بھی اس یادگار لمحے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس نوجوان کی تعریف کی۔
اس دوران وہاں موجود دوسرے تماشائی نے بھی چھلانگ لگا کر اسے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا، اس موقع پر لوگوں نے نوجوان کی اس مہارت کو خوب سراہا۔
ویڈیو میں موجود نوجوان جس کی شناخت ٹام کے نام سے ہوئی ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو سے بہت جلد ہی اسے سوشل میڈیا پر بھی شہرت مل گئی اور صارفین اس کے اس کارنامے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔