شکیرا 44 برس کی ہو گئیں

316

عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلو کارہ شکیرا 44 برس کی ہو گئیں۔ 

فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے واکا واکا کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے، شکیرا ازابیل 2 فروری 1977 کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ان کی والدہ کولمبیا اور والد لبنان سے تعلق رکھتے ہیں۔

شکیرا نے اپنا پہلا گانا 8 سال کی عُمر میں خود لکھا تھا جبکہ 13 سال کی عُمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروایا تھا۔

بعد ازاں انہوں نے گلوکاری کو ہی اپنا پیشہ بنایا، اُن کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں نے عالمی شہرت حاصل کی۔

فیفاورلڈ کپ 2010 کے گانے ’واکا واکا‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور اُنہیں ہالی وڈ واک آف فیم میں بھی شامل کرلیا گیا۔

اُن کے گائے ہوئے گانے ’بیوٹی فل لائر‘ نے اُنہیں مشہور ترین گلوکاراؤں کی صف میں لا کھڑا کیا۔