جیکی شروف اداکار سے قبل کیا بننا چاہتے تھے؟

267

بالی وڈ کے سینئر اداکار  جیکی شروف گزشتہ روز  زندگی کی 64 بہاریں دیکھ چکے ہیں اور اپنے فلمی کیرئیر کے دوران فلم اندسٹری کو متعدد کامیاب فلمیں دے چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جیکی شروف اداکاری سے قبل کس شعبے میں دلچسپی رکھتے تھے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری سے قبل جیکی شروف کا زیادہ جھکاؤ کوکنگ کی طرف تھا اور انھوں نے ہندوستان کے ایک بڑے ہوٹل میں بطور شیف اپنی قسمت بھی آزمائی تاہم جیکی شروف کو کم مطلوبہ تعلیم اور ڈگری نہ ہونے کے باعث مسترد کر دیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس کے بعد اداکار کی جانب سے فلائٹ اٹینڈنٹ کے عہدے کے لیے بھی درخواست دی گئی لیکن مطلوبہ قابلیت نہ ہونے کے باعث اداکار کو یہاں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔