امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے

267

امریکا  کے مشرقی ساحلی علاقے شدید برفا نی طوفان کی لپیٹ میں  آ گئے  ہیں۔

امریکی ریاست ورجینا سے مین ہٹن تک شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے  جس کے نتیجے میں 1600 سے زائد پروازیں منسوخ  اور اسکولز  بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب موسم میں خرابی کے باعث کورونا ویکسی نیشن مہم بھی مؤخر کر دی گئی ہے۔

ریاست نیو یارک  میں 2  فٹ تک برف باری متوقع  ہے اور اس سلسلے میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ نیو جرسی، فلاڈلفیا اور کنیٹی کٹ میں بھی شدید برف باری کا امکان ہے۔