آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خاکستر

266

آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں لگنے والی آگ سے درجنوں گھر جل کر خاک ہو گئے۔

ملک کے مغربی علاقوں پرتھ اور پرتھ ہلز کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر مصروف ِعمل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں کام میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکل کر محفوظ مقامات پر جانے کی بھی ہدایت کی ہے

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے جنگلات میں گذشتہ برس بھی آگ لگی تھی جس میں ہزاروں ایکڑ کا علاقہ شعلوں کی نذر ہو گیا تھا۔