بنگلہ دیش اور بھارت کے پڑوسی ملک میانمار میں ایک روز قبل عین فوج کی بغاوت کے وقت پارلیمنٹ کے سامنے ڈانس کرنے والی لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں اس کے چرچے ہیں۔
جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں یکم فروری کو فوج نے بغاوت کرکے عوامی حکومت کا تختہ الٹ کر حکمران جماعت نیشنل لیگ برائے ڈیموکریسی پارٹی (این ایل ڈی) کی سربراہ آنگ سانگ سوچی سمیت اہم رہنماؤں کو گرفتار کرکے ایک سال کے لیے مارشل لا نافذ کیا تھا۔
جس وقت میانمار کی فوج بغاوت کے لیے پارلیمنٹ میں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ گھس رہی تھی، عین اس وقت پارلیمنٹ کے سامنے ایک خاتون ڈانس انسٹرکٹر معمول کے مطابق آن لائن کلاسز کے لیے ڈانس کر رہی تھیں۔