گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن: رافیل نڈال اور سیمونا ہیلپ نے فتح سمیٹ لی

312

یڈیلیڈ میں ٹینس کورٹ شائقین سے سج گیا، 4 ہزار مداحوں کے سامنے رافیل نڈال اور ورلڈ نمبر ٹو سیمونا ہیلپ نے فتح سمیٹ لی، آسٹریلین اوپن میں 30 ہزار پرستاروں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے قبل گیم کی جیت، ایڈیلیڈ میں ٹینس کورٹ شائقین کا میلہ سج گیا، کوویڈ 19 کے بعد پہلی بار تماشائیوں نے انٹری ڈالی، چار ہزار پرستاروں میں لائیو میچ دیکھا۔

نمائشی میچ کے خواتین مقابلے میں ٹاپ سیڈ ایشلے بارٹی Ashleigh Bartyاور نمبر ٹو سیمونا ہیلپ Simona Halep مدمقابل ہوئیں۔

کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس پر جاندار داد پائی، میزبان ملک سے تعلق رکھنے والی ورلڈ نمبر ون ایشلے بارٹی کو ہار کا شکار ہوئیں۔

مینز Mensکیٹگری میں رافیل نڈال نے ڈومنک تھیم Dominic Thiemکے خلاف برتری کی دھاک بٹھائی، کلے کورٹ کنگ نے سات پانچ اور چھ چار کی فتح اپنے نام کی۔

نمائشی میچ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کی جیت ہوئی جنہیں لائیو مقابلے دیکھنے کی اجازت ملی، آسٹریلین اوپن میں تیس ہزار شائقین ٹینس ارینا میں آ سکیں گے