آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے اسٹو اسمتھ دوسرے اور لبوشین تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کے چتیشور پجارا نے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔
اجنکیا راہنے آٹھویں، ہینری نکلس نویں اور بین اسٹوکس دسویں نمبر پر ہیں۔