ترک اداکارہ اصلاحان خاتون کا پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی پیغام

354

ترکی کے مشہور ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ میں اصلاحان حاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثوم علی نے پاکستانی مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کر کے ترک پاکستان دوستی کی صدا بلند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترک ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے۔ پاکستانی جہاں اس ڈرامے کو بہت پسند کررہے ہیں وہیں ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بہت محبت دے رہے ہیں۔ ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو پاکستان میں بہت زیادہ مقبولیت ملی۔ لیکن ان دونوں کرداروں کے علاوہ ڈرامے کے دیگر کرداروں نے بھی پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنالی۔

 

ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک کردار اصلحان حاتون کا بھی ہے۔ جو ارطغرل کے قریبی دوست ترگت (نور گل) کی بیوی اور ڈرامے کی دیگر خواتین کی طرح بہت بہادر اور عقلمند خاتون ہیں۔ یہ کردار ترک اداکارہ گلثوم علی نے ادا کیا ہے۔

پاکستان میں جہاں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسریٰ بلگیچ کو لوگوں نے بہت پسند کیا وہیں اصلحان حاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ گلثوم علی کے بھی مداح بن گئے ہیں۔ اور اب گلثوم نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

گلثوم علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیے جانے والے پیغام میں کہا پاکستان میں موجود میرے تمام دوستوں اور مداحوں میرے پاس آپ سب کے لیے ایک زبردست خبر ہے۔ بہت جلد میں آپ کو یہ خبر سناؤں گی انشااللہ۔ ترکی کی طرف سے آپ سب کو ڈھیر سارا پیار۔