عورت مارچ کے بجائے بیٹیوں کی بہتر تربیت کریں:سارہ خان

315

گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اداکارہ سارہ خان کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کرنا خواتین کا کام ہے اور وہ اپنی بیٹیوں کو ’عورت مارچ‘ کرنے کا درس دینے کے بجائے بیٹوں کی بہتر تربیت کریں۔

 سارہ خان نے کہا کہ مرد و خواتین یکساں ہیں اور ان کا پہلے ہی رتبہ یا مرتبہ متعین کردیا گیا ہے، ان کے مرتبے یا رتبے کو اوپر نیچے کرنا درست نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ خان نے کہا کہ عورت ہی بچوں کی بہتر پرورش کی ذمہ دار ہوتی ہے، اس لیے خواتین کو بیٹیوں کو یہ درس نہیں دینا چاہیے کہ وہ ’عورت مارچ‘ کریں بلکہ وہ بیٹوں کو درس دیں کہ وہ خواتین کی عزت کریں۔

اداکارہ نے مرد میزبان کو مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اہلیہ اچھی نہیں ہوں گی تو وہ کیسے خوش رہیں گے؟