زندگی حسیں کیسے بنائیں؟ ہانیہ عامر نے بتا دیا

361

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کو زندگی حسین بنانے کے نسخے بتا دیے۔

مومنہ اور درید  فلمز کے بینر تلے بنی بلاک بسٹر فلم ’پرواز ہے جنون‘ سے عالمی سطح پر شہرت اور پذیرائی حاصل کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے مداحوں کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ اپنا خیال خود رکھنا بہت ضروری ہے۔

ہانیہ عامر نے تحریر کیا کہ خود سے محبت کریں اور اپنے ساتھ شفقت سے پیش آئیں۔ جب آپ کو مدد کی ضرورت ہو تو مدد طلب کریں کیونکہ اس میں کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ دن کا کچھ حصہ اپنے ساتھ گزاریں اور ایسے کام کریں جو آپ کو حقیقتاً خوشی بخشتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اپنا خیال رکھیں اور زندگی گزارنے کا یہی طریقہ اپنائیں تاکہ آپ کی زندگی خوبصورت اور مثبت بن جائے۔