مراد آباد: بھارت میں مسافر بس سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بلاری سے مراد آباد جانے والی مسافر بس آگرہ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔