یو اے ای کا باصلاحیت غیر ملکی شہریوں کو شہریت دینے کا اعلان

410

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غیرملکی تاجروں، طبی ماہرین، سائنسدانوں، مصنفین اور باصلاحیت ہنر مند افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی قانون میں اس ترمیم میں غیرملکی کے لیے دہری شہریت رکھنے کا آپشن بھی شامل ہے۔ اس ترمیم کا مقصد غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل افراد کو ملک کی ترقی اور تعمیر میں شامل کرنا اور ان افراد کے معاشرتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ٹوئٹر پر وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے قوانین میں ترمیم کی ہیں جن کے تحت سرمایہ کار، طبی ماہر، سائنسدان، انجینیئر، آرٹسٹ، مصنف یا خصوصی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو شہریت دی جائے گا۔