ثنا میر 3 ہفتوں بعد کورونا سے صحت یاب

270

خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ثنا میر تین ہفتوں سے زائد وقت کے بعد کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

ثنا میر میں رواں ماہ 5 جنوری کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

سابق کرکٹر میں کورونا کی تشخیص ایک ایسے وقت میں ہوئی تھیں جب وہ اپنی 35 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے کی تیاریوں میں تھیں۔

ثنا میر نے 5 جنوری کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ انہیں سالگرہ سے قبل ہی کورونا ہوگیا، جس وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور انہوں نے سالگرہ بھی قرنطینہ میں ہی منائی۔

کورونا کی تشخیص کے باوجود ثنا میر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دیں اور انہوں نے گزشتہ 24 دن میں متعدد پوسٹس کیں۔

ثنا میر کورونا سے قبل مقامی سطح پر ہونے والی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کمنٹری کے فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔