بوائے فرینڈ مردوں سے آنکھ ملانے کی اجازت تک نہ دیتے تھے، برطانوی گلوکارہ

391

ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ 33 سالہ Tahliah Debrett Barnett المعروف ایف کے اے ٹوئگس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ امریکی اداکار 34 سالہ شیعہ لابیف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انہیں دیگر مرد حضرات کی جانب دیکھنے کی اجازت تک نہ دیتے تھے۔

ایف کے اے ٹوئگس اور شیعہ لابیف کے درمیان 2019 میں تعلقات استوار ہوئے تھے، تاہم ایک ہی سال میں دونوں کے تعلقات ختم ہوئے۔

گلوکارہ نے دسمبر 2020 میں شیعہ لابیف پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ان پر لاس اینجلس کی عدالت میں ہرجانےکا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ایف کے اے ٹوئگس نے اداکار پر جنسی، جسمانی و جذباتی تشدد کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار نے انہیں ایک خریدی گئی شے کے طور پر استعمال کیا۔

اگرچہ شیعہ لابیف نے اداکارہ کے الزامات کو مسترد کیا تھا، تاہم ساتھ ہی اداکار نے کہا تھا کہ اگر ان کے کسی رویے کی وجہ سے ایف کے اے ٹوئگس کو تکلیف پہنچی تو وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔

تاہم اب ایک بار پھر ایف اے کے ٹوئگس نے شیعہ لابیف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں دوسرے مرد حضرات سے آنکھیں ملانے کی اجازت تک نہ دیتے تھے۔