’بپی لہری اور مہیش بھٹ کی بالی وڈ میں کام کرنیکی آفر ٹھکرادی تھی‘

377

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ فلم انڈسٹری کے نامور  فلمساز وہدایتکارمہیش بٹ نے فلم میں کام کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

نادیہ خان حال ہی میں ایک ویب پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران انٹرویو انہوں نے میزبان کے سوالوں کے جواب میں انکشاف کیا کہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ اور موسیقار بپی لہری نے انہیں کام کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے یہ اس سے انکار کردیا۔

نادیہ خان کے مطابق جب وہ دبئی میں تھیں تو اس وقت انہوں نے بھارتی موسیقار بپی لہری کو اپنے شو پر مدعو کیا تھا اور شو ختم ہونے کے بعد بپی لہری نے ان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں فلم میں کام کرنے کی آفر دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بپی لہری کی پیشکش پر بہت ہنسی آئی تھی کیونکہ وہ دیگر لڑکیوں اور خواتین کو بھی ایسے ہی آفر کرتے ہیں، اسی وجہ سے نادیہ خان نے بھارتی موسیقار کی آفر قبول نہیں کی تھی۔

نادیہ کا پاکستان ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کل ڈراموں میں کام کرنے کے لیے کسی کو اداکاری آنا لازمی نہیں، ڈراموں میں صرف ان لوگوں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جن کے سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔