چین نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی جانب سے آزادی کا مطلب جنگ ہے۔
چین کی جانب سے اس قسم کا بیان فوجی تیاریوں میں اضافے اور تائیوان جزیرے کے قریب جنگی جہاز اڑانے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔
یہ بیان امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے تائیوان کی مکمل حمایت کے عزم کے اعادے کے بعد بھی سامنے آیا ہے۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ قوتیں جو تائیوان کی آزادی کی کوشش کر رہی ہیں وہ دراصل آگ سے کھیل رہی ہیں اور وہ اس میں جل جائیں گی، تائیوان کی آزادی کا مطلب جنگ ہے۔
خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک الگ ریاست کہتا ہے۔