سنگاپور: نیوزی لینڈ طرز پر مساجد پر حملے کا منصوبہ بنانے والا نوجوان گرفتار

306

سنگاپور کی پولیس نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملے کی طرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 16 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق انٹر سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ (آئی ایس ڈی) کا کہنا تھا کہ بھارتی نژاد عیسائی لڑکے نے حملے کی تیاری کرتے ہوئے آن لائن جیکٹ کی خریداری کی تھی اور دسمبر میں اپنی گرفتاری کے وقت مزید اسلحے کی خریداری کا ارادہ رکھتا تھا۔

آئی ایس ڈی نے کہا کہ نوجوان نے حملے کی تیاری کے لیے گھر کے قریب واقع دو مساجد کے دورے بھی کیے جس کا مقصد فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کرنا تھا، کرائسٹ چرچ کے حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ نے بھی یہی انداز اپنایا تھا۔