ٹک ٹاک کا جوابی وار، بھارت سے کاروبار ختم کرنے کا اعلان

345

بیجنگ / نئی دہلی: بھارت کی جانب سے عائد کی جانے والی مستقل پابندی کے بعد چین کی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک نے بھارت سے اپنا کاروبارمکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ موبائل ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور ہیلو بائٹ ڈینس نامی چینی کمپنی کی زیر ملکیت ہے جس نے ایک روز قبل بھارت کی جانب سے عائد ہونے والی پابندی پر سخت ردعمل دیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈینس نے بھارت میں ٹک ٹاک اور ہیلو ایپ کو مستقل بند کر کے کاروبار ختم کرنے کا اعلان کیا۔

ٹک ٹاک کی عالمی عبوری سربراہ وینیسا پاپیس اور عالمی کاروباری حل کے نائب صدر بلیک چاندلی نے ملازمین کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا کہ بھارت میں سروسز بند کردی گئیں ہیں، جس کے بعد ہم بھارت میں ان دونوں کمپنیوں کے لیے کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کو گھٹا رہے ہیں۔

ای میل میں کمپنی نے اپنے فیصلے سے متعلق بتایا کہ اس اقدام کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے تمام ملازمین متاثر ہوں گے۔