آئی سی سی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی

310

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

عالمی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے باؤلر ٹرینٹ بولٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ قومی فاسٹ باولر محمد عامر دو رینکنگ پوائنٹس کی کمی کے بعد نو ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان آئرلینڈ ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں محمد عامر ساتویں سے نوویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔ قومی فاسٹ باولر نے موجودہ کوچنگ پینل کی موجودگی میں کرکٹ سے بریک لینے کا اعلان کررکھا ہے اور وہ پی سی بی کی سیلیکشن پالیسی میں زیر غور نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے مجیب الرحمان دوسرے اور بھارت کے جسپریت بھمرا بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہے

اسی طرح بنگلہ دیشن کے مہدی حسن نو درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں اور انگلینڈ کے کرس ووکس کا پانچواں نمبر ہے۔