پہلی برسی پرکرینہ کپورکا لیجنڈ امریکی کھلاڑی کو خراج تحسین

350

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے باسکٹ بال کے لیجنڈ امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ کی پہلی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

کرینہ کپور نےگذشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں کوبی برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا کی تصویر پوسٹ کی اور تصویر پر انہوں نے دل کا نشان بنا رکھا تھا۔

تصویر کے کیپشن میں کرینہ کپور نے لکھا کہ ‘ کوبی اور گیگی(گیانا) ہمیشہ دلوں میں رہیں گے’۔

 خیال رہے کہ  باسکٹ بال کے لیجنڈری امریکی کھلاڑی کوبی برائنٹ گذشتہ سال 26 جنوری کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

حادثے میں ہلی کاپٹر میں سوار ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا سمیت تمام 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔