حال ہی میں بولی وڈ ایکشن ہیرو ورون دھون شادی کے بندھن میں بندھے تو انہیں شوبز شخصیات نے نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی۔
انہیں نئی زندگی کی مبارک باد دینے والے افراد میں معروف فوٹوگرافر روہن شریستھا بھی شامل تھے، جن سے متعلق 2019 سے خبریں ہیں کہ وہ جلد بولی وڈ فلموں میں ولن کے کردار سے معروف ہونے والے شکتی کپور کی بیٹی شردھا کپور سے شادی کرنے والے ہیں۔
ورون دھون کو روہن شریستھا کی جانب سے شادی کی مبارک باد دیے جانے کے بعد خبریں وائرل ہونا شروع ہوئیں کہ جلد وہ اور شردھا کپور بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کے مطابق روہن شریستھا اور شردھا کپور کی شادی کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب کہ روہن شریستھا نے انسٹاگرام پر ورون دھون کو شادی کی مبارک باد دی۔