امریکی پارلیمنٹ پر حملہ کرنیوالے 150 افراد پر الزامات عائد، 20 سال تک کی سزا کا امکان

306

جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کی توثیق کے لیے بلائے گئے امریکی پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ کرنے والے 150 افراد پر الزامات عائد کر دیے گئے۔

بلوائیوں پر پولیس پر حملے اور پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان الزامات پر ملزمان کو 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

محکمہ انصاف کے مطابق پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 400 سے زائد ا فراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔