واشنگٹن: ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد سابق صدر یوٹیوب چینل پر نہ تو کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے اور نہ ہی کسی ویڈیو پر اپنا تبصرہ کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ کیپٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد 12 جنوری کو یوٹیوب کی جانب سے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا،اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک ہے۔