دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی جب کہ اس مہلک وائرس سے 21 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 لاکھ اور 36 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 2019 کے آخر میں منظر عام پر آنے والے اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث اس لہر میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کئی ممالک نے برطانیہ اور جنوبی افریقا کے لیے فضائی آپریشن بند کردیئے تھے۔
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوچکا ہے، فائزر، آکسفورڈ یونیورسٹی، موڈرنا اور سینو فارم کی ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں جب کہ روس اور بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین لگائی جارہی ہیں۔