پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل

84

کراچی: پاکستان اورجنوبی افریقا کے مابین کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

ترجمان ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے مطابق کراچی پولیس نے جنوبی افریقی کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اورنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 26 جنوری 2021 سے کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی،ایئر پورٹ،روٹ،پریکٹس گراؤنڈز،ہوٹلز اور دیگر مقاما ت پرکراچی پولیس کے 5000 اہلکار بشمول ایس ایس یوکے 1050کمانڈوز اور سیکیورٹی ڈویژن کے1500اہلکارٹریفک پولیس، ریپڈرسپانس فورس،اسپیشل برانچ اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم پر موجود ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.