ورون اور نتاشا شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر منظر عام پر آگئی

340

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی دیرینہ دوست اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے جن کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے صاحبزادے اور نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ورون دھون کی اپنی دیرینہ دوست نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علی باغ میں ایک پرتعیش فائیو اسٹار ہوٹل ’’دی مینشن ہاؤس‘‘ میں ہوئی جہاں ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی تمام رسمیں ادا کی گئیں۔

شادی کی تقریب میں فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال نے اپنے ہی ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کو ترجیح دی تاہم اداکار ورون دھون نے اپنی بیگم کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہننے کے بجائے بالی ووڈ کے معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ لباس پہنا۔