انوشے خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنے کی خواہاں

392

اداکارہ و ماڈل انوشے عباسی کا کہنا ہے کہ منفی کرداروں میں اداکاری کا زیادہ مارجن ہوتا ہے جبکہ مثبت کردار سیدھے سیدھے ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشے عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں خود کو ورسٹائل اداکارہ ثابت کرنا چاہتی ہوں ۔ کمرشلز میں کام کرنے کا زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ کمرشلز میں کم وقت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا امتحان دینا ہوتا ہے ۔اداکارہ کاکہناتھاکہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا ،میرے والد پی ٹی وی کے دور میں ڈرامے لکھا کرتے تھے اور اگر کسی بچے کا کردار کروانا ہوتا تو مجھے کاسٹ کر لیا جاتا تھا۔