صدارت کے آخری لمحات میں ٹرمپ کے کیا جذبات تھے؟ صحافی نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

111

امریکی صحافی نے ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات میں سابق صدر کے جذبات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے۔

امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے اور ٹرمپ کی صدارت کے دور میں وائٹ ہاؤس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی نے اپنے انٹرویو میں سابق صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری لمحات کو بیان کیا۔

اپنے انٹرویو میں صحافی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اپنی صدارت کے آخری لمحات میں انتہائی اداس تھے اور انہوں نے خود کو کافی تنہا کرلیا تھا۔

صحافی نے بتایا کہ انہوں نے صدارت کے دوران ٹرمپ کو کبھی اتنا تنہا نہیں دیکھا، وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی الوداعی تقریب سے ٹرمپ نے انتہائی کم افراد سے خطاب کیا جب کہ اس دوران صحافیوں کی بھی کم تعداد موجود تھی۔

صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسردہ اور جذباتی سا مرحلہ تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل صدارتی دور میں ٹرمپ کو اتنا تنہا اور اداس نہیں دیکھا۔

امریکی صحافی کا بتانا تھا کہ کیپٹل ہل حملے کے بعد ٹرمپ کو جہاں اپنے رد عمل پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں انہیں میڈیا نمائندگوں کی بھی ناراضی کا سامنا رہا کیونکہ کیپٹل ہل واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر روزانہ انہیں کور کرنے والے بڑے میڈیا اداروں کے صحافی انہیں فلوریڈا میں کوریج دینے نہیں پہنچے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.