بھارت چین سرحدی تنازع پھر گرم؛ تازہ جھڑپوں میں کئی بھارتی فوجی زخمی

291

بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع علاقے سکم کے سرحد پر تازہ جھڑپوں میں دونوں اطراف کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی پائی جاتی ہیں۔ نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی آرمی نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔

دوسری جانب بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولنگ پر مامور چینی فوجیوں نے بھارت کی جانب سرحد پار کرنے کی کوشش کی جس پر بھارتی افواج نے انہیں روکنے کی کوشش کی اس دوران دونوں افواج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔