بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر جھانوی کپور کی فلم کی شوٹنگ رکوا دی

365

بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر بالی وڈ کے معروف ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ‘گُڈ لک جیری’ کی شوٹنگ رکوا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسان بھوپندرا روڈ پر جھانوی کپور کی فلم کے سیٹ پر آ پہنچے جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ایک بار پھر روک دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق مشتعل کسانوں نے فلم کے سیٹ پر پہنچ کر ‘جھانوی کپور واپس جاؤ’ کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کی وجہ سے فلم ‘گُڈ لک جیری’ کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔

مشتعل کسانوں کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کو فوراً روک دیا گیا اور جھانوی کپور فلم کی کاسٹ اور کریو سمیت واپس ہوٹل چلی گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 11 جنوری کو بھی پنجاب کے علاقے فتح گڑھ صاحب میں فلم ‘گڈ لک جیری’ کی شوٹنگ کے دوران ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔