اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

262

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اداکارہ نے ایک ویب شو میں بطورِ مہمان شرکت کی ، شو کی میزبان نے اداکارہ میرا سے اُن کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں؟میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ رواں سال اکتوبر میں شادی کریں گی تاہم اُنہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنے والی ہیں۔

میرا سے شو کے دوران کئی مختلف سوالات کئے گئے ، ایک سوال کے جواب میں میرا نے اداکار شان شاہد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان فلم انڈسٹری کی سیاست کی کمان سنبھال لینی چاہیے ۔دورانِ انٹرویو میرا نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی ندیم بیگ کی ایکشن فلم میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام نہیں بتایا۔