جوبائیڈن کی برطانوی اور کینڈین وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو، کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال

345

صدر جوبائیڈن نے برطانوی وزیراعظم اور کینڈین وزیراعظم سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں باہمی تعلقات، ماحول کی بہتری اور کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم میں پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بورس جانسن نے جوبائیڈن کو صدر بننے کی مبارک باد دی، دونوں رہنماؤں نے پیرس ماحولیاتی معاہدے اور کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی۔

صدر بائیڈن نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کے ہم منصب کو بھی ٹیلی فون کیا، تینوں رہنماؤں نے علاقائی تجارت اور باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔