بھارتی یوم جمہوریہ سے 2 دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے ، 6 افراد گرفتار

292

بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگ گئے، چھے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان چھوٹے بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی، 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں، پولیس ان کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔