چین: سونے کی کان میں پھنسے ایک مزدور کو زندہ نکال لیا گیا، ہسپتال منتقل

248

چین کے شمالی علاقے میں 14 روز بعد سونے کی کان میں پھنسے مزدروں میں سے ایک کو زندہ نکال کر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

چینی صوبے شینگ ڈونگ کی سونے کی کان میں پھنسے مزدوروں میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا ۔ مزدور کی حالت تشوش ناک ہے، اسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

دس جنوری کو کان میں دھماکے سے 22 کان کن پھنس گئے تھے، گیارہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ دس زندہ مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، امدادی کارکن انہیں ادویات اور خوراک کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔